74

پارلیمانی سیکرٹری پٹرولیم راجہ ریاض مستعفی

اسلام آباد۔ وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے پٹرولیم راجہ ریاض عہدے سے مستعفی ہو گئے انہوں نے اپنا استعفیٰ وزیراعظم کو بھجوا دیا ۔تفصیلات کے مطابق وفاقی پارلیمانی سیکرٹری پٹرولیم راجہ ریاض وفاقی حکومت سے ناراض ہوگئے اور عہدے سے استعفیٰ دے دیا ۔

وزیر اعظم عمران خان کو بھجوائے گئے استعفیٰ کے متن میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ پارلیمانی سیکرٹری برائے پٹرولیم کی ذمہ داریاں دینے سے قبل اعتماد میں نہیں لیا گیا ، پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور سینئر وزیر رہا ہوں سیکرٹری پٹرولیم کے فرائض انجام نہیں دے سکتا بطور ایم این اے کام کرتا رہوں گا۔