37

شہباز شریف کی رہائش گاہ سب جیل قرار

اسلام آباد۔ کمشنر اسلام آباد نے ہوم ڈیپارٹمنٹ پنجاب کی درخواست پر قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں محمد شہباز شریف کی منسٹر انکلیو میں واقع رہائش گاہ ہاؤس نمبر 26 کو سب جیل قرار دے دیا ہے۔

قومی اسمبلی کے اجلاس کی وجہ سے شہباز شریف کی منسٹرز انکلیو میں واقع رہائش گاہ کو سب جیل قرار دیا گیا ہے۔ پیر کے روز سے شروع ہونے والا قومی اسمبلی کا اجلاس دو ہفتے جاری رہے گا۔ واضح رہے کہ محکمہ داخلہ پنجاب نے گزشتہ روز شہباز شریف کی منسٹرز انکلیو میں واقع رہائش گاہ کو سب جیل قرار دینے کے حوالہ سے چیف کمشنر اسلام آباد کو درخواست دی تھی۔

واضح رہے کہ شہباز شریف کو نیب نے پانچ اکتوبر کو آشیانہ اقبال ہاؤسنگ اسکینڈل میں گرفتار کیا تھا اور 64 روز کے جسمانی ریمانڈ ک بعد لاہور کی احتساب عدالت کے جج سید نجم الحسن بخاری نے شہباز شریف کو جیل بھجوانے کا حکم دیا تھا۔ شہباز شریفکو کوٹ لکھپت جیل لاہور میں رکھا گیا ہے ۔