37

نیب نے وزیراعلیٰ محمود خان کو طلب کر لیا

اسلام آباد۔قومی احتساب بیورو (نیب)نے مالم جبہ اراضی کیس میں وزیراعلی خیبر پختونخوا محمود خان کو طلب کر لیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق نیب نے مالم جبہ کی اراضی لیز پر دینے کے معاملے پر محمود خان کو 14 دسمبر کو طلب کیا ہے۔محمود خان مالم جبہ کی اراضی لیز پر دینے کے وقت صوبائی وزیر سیاحت تھے۔نیب نے مالم جبہ اراضی کیس میں صوبائی وزیر عاطف خان اور محسن عزیز کو بھی 14 دسمبر کو طلب کیا ہے۔