33

خیبرپختونخوا میں شیلٹرہومز کے لیے تیاریاں مکمل

پشاور۔خیبرپختونخوا حکومت نے شیلٹرہومز کے لیے تیاریاں مکمل کرلیں، وزیراعظم عمران خان شیلٹرہوم کا افتتاح کریں گے ، 150سے 200 مسافر رات گزار سکیں گے،تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے شیلٹرہومز کے لیے تیاریاں مکمل کرلیں گئیں ہیں۔

وزیراعظم عمران خان اگلے ہفتے پشاور کا دورہ کررہے ہیں، جہاں وہ شیلٹرہوم کا افتتاح کریں گے،سرکاری حکام کا کہنا ہے کہ پجگی روڈ پر اعلی معیار کا شیلٹرہوم کا منصوبہ مکمل ہے ، 150 سے 200 مسافر رات گزار سکیں گے،حکام کے مطابق بس اڈوں کیقریب بھی شیلٹرہوم قائم کییجارہیہیں جبکہ چارسدہ،کوہاٹ ،حاجی کیمپ اڈوں میں بھی شیلٹرہوم تعمیرہوں گے۔