50

مسجد مہابت خان کی آرائش ٗ دکانیں ختم نہ کرنیکی تجاویز

پشاور ۔مسجد مہابت خان کی ترئین و آرائش میں 40سے زائد دکانوں کو ختم نہ کرنے کی تجاویز دی گئی ہے مسجد مہابت خان کی ترئین و آرائش کے ضمن میں آرکیالوجی ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے چالیس سے زائددکانوں کونوٹسز جاری کئے ہیں اوران دکانوں کو مسجد مہابت خان میں شامل کردیا جائے گا۔

اندر شہر کے اطراف میں اور ہسپتال روڈ کی اطراف میں ان دکانداروں کو نوٹسز بھی جاری کئے گئے ہیں ۔ دکانوں کو خالی کرنے پرتاجروں نے احتجاج بھی شروع کیا ہے چالیس دکانوں میں دونوں اطراف کے تاجروں کی دکانوں کو ختم کرنے پر تاجروں کے متاثر ہونے کے ساتھ ساتھ ان کا کاروبار بھی بری طور پر متاثر ہونے کے خدشات ہیں ۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ ان تاجروں سے زبردستی دکانیں خالی کرنے کی مخالفت کی گئی ہیں اور بعض حکومتی اداروں نے اس حوالے سے اپنی رپورٹ بھی صوبائی حکومت کو فراہم کر دی گئی ہے ۔ مسجد مہابت خان کی ترئین و آرائش کے لئے دو کمیٹیاں بھی تشکیل دی گئی ہیں ۔ جو کہ اس حوالے سے اپنی رپورٹ صوبائی حکومت کو فراہم کریگی