33

ریلوے اراضی پر تجاوزات کیخلاف کاروائی شروع

کراچی۔ سرکلر ریلوے کی اراضی پر تجاوزات کے خلاف کارروائی کا آغاز ہوگیا، ضلعی انتظامیہ اور ریلوے حکام نے غریب آباد ریلوے ٹریک کا معائنہ کیا، وہاں قائم فرنیچر مارکیٹ کے دکانداروں نے خود تجاوزات ہٹانا شروع کردی۔

تفصیلات کے مطابق ریلوے و ضلعی انتظامیہ کے حکام ریلوے ٹریک پہنچے تو وہاں قائم فرنیچر مارکیٹ کے دکانداروں نے خود تجاوزات ہٹانا شروع کردیں۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر وسیم الدین نے ٹریک پر قائم غیر قانونی مارکیٹ کے معائنہ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا آج صرف دکانداروں کو وارننگ دینے آئے ہیں اور کل سے باقاعدہ تجاوزات کے خلاف آپریشن شروع ہوگا۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ پہلے مرحلے میں غریب آباد فرنیچر مارکیٹ کو ہٹا کر ریلوے ٹریک کو کلیئر کیا جائے گا۔