167

پشاور‘ذبح شدہ مرغیوں سے موذی بیماریوں میں اضافہ

پشاور۔صوبائی دارلحکومت پشاور میں زبح شدہ مرغیوں کے گوشت نے خطرناک اور موذی بیماریاں پھیلانا شروع کردی ہیں ہشتنگری ، سمیت شہر کے مختلف مقامات پر زبح شدہ مرغیوں کا گوشت فراہم کیا جا رہا ہے جبکہ پنجاب سے زبح شدہ مرغیوں کا گوشت ، مضر صحت او ر غیر معیاری کلیجی سمیت دیگر اشیاء کی فروخت بھی جاری ہیں جس سے مختلف خطرناک اور موذی بیماریاں پھیل رہی ہیں ۔

تاہم محکمہ صحت ، ضلعی انتظامیہ ، فوڈ اتھارٹی نے اس پر خاموشی اختیار کر لی ہے ۔ پنجاب سے مضر صحت مرغیوں کی کلیجی اور دیگراشیاء سستے داموں فروخت کی جارہی ہیں سکندر پورہ ،ہشتنگری ، گلبہار ، بھانہ ماڑی ، صدر روڈ ، فقیر آباد سمیت شہر کے مختلف مقامات پر ان کے بڑے بڑے سٹورز موجود ہیں سکندر پورہ میں مضر صحت اور غیر معیاری مرغیوں کے کلیجی اوردیگر اشیاء فروخت کرنے کے باعث تاجروں کو بھی شدیدمشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے صارفین نے صوبائی حکومت سے اس ضمن میں فوری طور پر اقدامات اٹھانے کی سفارشات کی ہے ۔