115

وزیر اعظم کے قبل ازوقت الیکشن کے بیان سے معاشی بحران بڑھے گا، اسفند یار ​​​​​​​

پشاور: عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفندار یار ولی کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم کا بیان معاشی دہشت گردی ہے کیوں کہ قبل از وقت الیکشن کے بیان سے معاشی بحران میں مزید اضافہ ہوگا۔

اسفندیار ولی نے کہا کہ وزیر اعظم کا عام انتخابات کا بیان معاشی دہشت گردی ہے، حکومت معاشی دہشت گردی کے ذمہ داروں کی نشاندہی کرے کیوں کہ قبل از وقت الیکشن کے بیان سے معاشی بحران میں مزید اضافہ ہو گا۔

سربراہ اے این پی کا کہنا تھا کہ  وزارت خزانہ اور وزیر اعظم ہاؤس میں رابطوں کے فقدان کا خمیازہ قوم کو بھگتنا پڑ رہا ہے جب کہ انٹرویو سے تاثر مل رہا تھا جیسے ملک کا اپوزیشن لیڈر حکومت وقت سے کوئی ڈیمانڈ کر رہا ہو،کپتان ہمت کا مظاہرہ کریں اور این آر او لینے اور ڈیل کرانے والوں کے نام سامنے لائیں۔