44

سی ایس ایس امتحان کیلئے ترمیمی قانون کے احکامات جاری

پشاور۔ فیڈرل پبلک سروس کمیشن نے سی ایس ایس امتحان کے لئے ترمیمی قانون کے احکامات جاری کر دیئے ہیں صوبائی حکومت کو موصول ہونے والے ترمیم شدہ قانون کے مطابق سی ایس ایس امتحان میں تین مرتبہ فیل ہونے والے امیدوار تاحیات امتحان کے لئے نا اہل ہو جائینگے سرکاری ملازمین اور خاص کرصوبے و علاقے اور مذہب کے افراد کے لئے دو سال تک رعایت دی جائیگی ۔

سی ایس ایس امتحان کے لئے امیدوار کی کم از کم عمر 21سال اور زیادہ سے زیادہ 30سال ہو گی پولیس اورریلوے سروس کے لئے فوج کی طرز پر امیدواروں کامیڈیکل ، سائیکالوجی ٹیسٹ اور قد ، چھاتی ، نظر کا ٹیسٹ لیا جائے گا۔

12پروفیشنل اور سروس گروپ کے گریڈ 17کے آسامیوں پر تقرری کے لئے ہونے والے تحریری امتحان کے نمبر 1200،میڈیکل ، سائیکالوجی ٹیسٹ اور انٹرویو کے لئے 300، اور مجموعی نمبر 1500ہو نگے لازمی مضامین کے 600نمبروں میں کامیابی کے لئے 40فیصد اور اختیار ی مضامین میں کامیابی کے لئے 33فیصد نمبر اور مجموعی طور پر تحریری امتحان میں 50فیصد ، میڈیکل ، سائیکالوجی اور انٹرویو کے لئے 300میں سے کامیابی کے لئے 100نمبر حاصل کرنا لازمی ہو نگے۔