46

مشترکہ مفادات کونسل کمیٹی کا اہم اجلاس طلب

اسلام آباد۔اٹارنی جنرل آف پاکستان انور منصور خان نے پانی کی تقسیم پر صوبوں کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشترکہ مفادات کونسل کی قائم کردہ کمیٹی کا اجلاس آج ( منگل کو) طلب کر لیا ۔

تفصیلات کے مطابق پیر کے روز اٹارنی جنرل آف پاکستان انور منصور خان نے پانی کی تقسیم پر صوبوں کے تحفظات کا نوٹس لیتے ہوئے مشترکہ مفادات کونسل کی قائم کردہ کمیٹی کا اجلاس آج ( منگل کو) طلب کر لیا ۔

اجلاس میں چاروں وزراء اعلی کو بھی ذاتی حیثیت میں شرکت کی دعوت دے دی گئی ہے ۔ کمیٹی میں اجلاس کی صدارت اٹارنی جنرل آف پاکستان کریں گے جس میں سندھ و بلوچستان پانی کی تقسیم کے معاملے پر اپنے اپنے تحفظات سے آگاہ کریں گے ۔