66

فوزیہ قصوری نے سیاست کو خیر آباد کہہ دیا

کراچی۔پاک سرزمین پارٹی کی موجودہ اور پاکستان تحریک انصاف کی سابق بانی رہنما فوزیہ قصوری نے سیاست سے کنارہ کشی کا اعلان کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق پاک سرزمین پارٹی کی رہنما فوزیہ قصوری نے سیاست چھوڑنے کا اعلان کردیا اور کہا ہے کہ ملک کی ترقی کے لیے دعا کرتی رہوں گی۔

سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں فوزیہ قصوری کا کہنا تھا کہ فلاحی کاموں کے ذریعے ملک کی خدمت کرنے کی خواہش ہے۔ خیال رہے کہ فوزیہ قصوری 2018 کے عام انتخابات سے پہلے پاکستان تحریک انصاف کو چھوڑ کر پاک سرزمین پارٹی میں شامل ہوئی تھی۔