86

طالبات کو چھیڑنا نوجوانوں کو مہنگا پڑ گیا

پشاور۔صوبائی دارالحکومت پشاور میں لڑکی کو چھیڑنا نوجوانوں کو مہنگا پڑگیاطالبات نے موٹرسائیکل سوار 2 اوباش نوجوانوں کی خوب دھلائی کردی پشاورکے ڈبگری بازارمیں سکول سے چھٹی کے بعد دو طالبات واپس گھرجارہی تھی کہ موٹرسائیکل پر سوار دواوباش نوجوانوں نے چھیڑخانی کی کوشش کی جس پر طالبات نے نوجوانون کو پکڑ کر تھپڑ مارمارکر درگت بنادی موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ایک نوجوان نے بھاگنے کی کوشش کی تو لڑکی نے اس کو پکڑنے کے لئے دورتک پیچھا کیا ۔

تاہم اوباش نوجوان بھاگنے میں کامیاب ہوگیا بعدازاں پٹنے والادوسرا لڑکا بھی موٹرسائیکل پر بھاگ نکلا۔ اس موقع پر بڑی تعداد میں لوگ وہاں جمع ہوگئے تاہم وہ صرف تماشادیکھتے رہے۔