86

ٹیکس پالیسی کو ایڈمنسٹریشن سے علیحدہ کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد۔وفاقی کابینہ نے پاکستان تحریک انصاف کے منشور کے تحت ٹیکس پالیسی کو ریونیو ایڈمنسٹریشن سے علیحدہ کرنے کی منظوری دے دی، پاک افغان سرحد پر باڑ اور لائٹنگ کیلئے 20ارب روپے جا ری کر نیکا فیصلہ کیا گیا ، کا بینہ نے سخت فزیکل ڈسپلن قائم کرنے کے عزم کا اظہار کیا تا کہ اخراجات اور آمدن کو بجٹ کے تخمینہ کے تحت کیا لایاجا سکے۔

وزیراعظم عمران خان نے عزم کا اظہار کیا کہ کسی بھی سرکاری ملازم کو نوکری سے فارغ نہیں کیا جائے گا، اجلاس میں شہید ذوالفقار علی بھٹو میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر کی تعیناتی کیلئے سرچ کمیٹی کی منظوری دی گئی،کابینہ میں چینی کے اضافی ذخیرے کے حوالے سے گفتگو کی گئی ۔جمعرات کو وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا۔

اجلاس میں ٹیکس پالیسی کو ریونیو ایڈمنسٹریشن سے علیحدہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا، معاملے کے قانونی اور تکنیکی پہلوؤں کے حوالے سے کمیٹی قائم کر دی۔ وفاقی کابینہ نے کہا کہ ملک میں مالی ڈسپلن انتہائی ضرور ہے، کابینہ اجلاس میں چینی کے اضافی ذخیرے اور کاشتکاروں کی ادائیگیوں پر گفتگو کرتے ہوئے ترجیحی بنیادوں پر حل کیلئے معاملے کو اقتصادی رابطہ کمیٹی میں بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا۔ 

وزیراعظم نے کہا کہ شوگر ملوں کے مسائل حل کاشتکاروں کے مفادات کا تحفظ کیا جائے گا، پاکستان براڈ کاسٹنگ کارپوریشن ملازمین کیلئے 400ملین ٹیکنیکل سپلیمنٹری گرانٹ کا فیصلہ کیا گیا، گرانٹ کا فیصلہ ملازمین کی تنخواہوں اور پنشنز کے حصول کیلئے کیا گیا۔ کابینہ نے کہا کہ ریڈیو پاکستان کی بہتری کیلئے جامع منصوبہ بندی کی جائے گی۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ کسی بھی سرکاری ملازم کو نوکری سے فارغ نہیں کیا جائے گا۔ اجلاس میں شہید ذوالفقار علی بھٹو میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر کی تعیناتی کیلئے سرچ کمیٹی کی منظوری دی گئی، پاک افغان سرحد پر باڑ اور لائٹنگ کیلئے 20ارب روپے کی منظوری دی گئی۔ وفاقی کابینہ نے اقتصادی رابطہ کمیٹی کے 22نومبر 2018کے فیصلوں کی توثیق کی گئی۔

وفاقی کابینہ نے عائلہ ماجد ، ریاست الدین رحمت اور حامد علی کو سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کے خود مختار ڈائریکٹرز تعینات کرنے کی منظوری دی، فیصل احمد کو ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری کوئٹہ کے ٹیکنیکل ممبر ون کے طور پر فرائض دینے کی منظوری دی گئی۔ کابینہ نے اکنامک کو آرڈینیشن کمیٹی کے لئے جانے والے فیصلوں کی منظوری دی۔