71

آشیانہ سکینڈل‘ ملزمان کیخلاف سپلیمنٹری ریفرنس دائر کرنے کا حکم

اسلام آباد۔سپریم کورٹ میں آشیانہ ہاؤسنگ سکینڈل کے ملزمان کی ضمانت سے متعلق زیر سماعت کیس میں نیب کو2ہفتوں میں ملزمان کے خلاف سپلیمنٹری ریفرنس دائر کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

کیس کی سماعت جسٹس عظمت سعید کی سربراہی میں 2رکنی بنچ نے کی۔اس موقع پر نیب پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ شہبازشریف کے زیر حراست ہونے کی بنا پر ملزمان کے خلاف ریفرنس دائر نہیں کرپارہے۔شہبازشریف کے جوڈیشل ریمانڈ ہونے پر ہی ریفرنس دائر ہوسکتا ہے۔جسٹس عظمت سعید نے کہا کہ جن کا کیس ہمارے سامنے نہیں ہمیں اس میں کوئی دلچسپی نہیں،آپ آدھا کچا آدھا پکا ریفرنس فائل نہ کریں۔

سپلیمنٹری ریفرنس فائل ہونے دیں پھر ہی کوئی فیصلہ کریں۔عدالت نے نیب کی طرف سے ملزمان کے خلاف سپلیمنٹری ریفرنس دائر کرنے کیلئے3ہفتوں کی مانگی گئی مہلت مسترد کرتے ہوئے کیس کی سماعت2ہفتوں کیلئے ملتوی کردی۔