93

100روزہ حکومتی کارکردگی کا اعلان کل ہو گا

اسلام آباد۔ وزیراعظم عمران خان نے اپنی حکومت کی100روزہ کارکردگی کا 29 نومبرکو اعلان کرنے کافیصلہ کیا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق حکومت نے 100 روزہ کارکردگی کا اعلان کرنے کے لیے جناح کنونشن سینٹرمیں تقریب منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے ٗ وزیر اعظم عمران خان حکومت کی 100 روزہ کارکردگی پرخود بات کریں گے۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان حکومتی کارکردگی کا اعلان کریں گے اور کارکردگی پر قوم کو اعتماد میں لیں گے، وفاقی کابینہ، پی ٹی آئی اراکین قومی اسمبلی، سینیٹرز کو مدعو کیا گیا ہے 100 روزہ پلان کی تقریب کے دعوت نامے ارسال کردیئے گئے، تقریب میں مختلف شعبوں سے متعلق اہم شخصیات کو بھی مدعو کیا گیا۔