132

ریلوے میں سیاسی بھرتیوں کی تفصیلا ت طلب

پشاور۔ ریلوے پشاور ڈویژن سمیت ملک بھر میں سیاسی طور پر بھرتی ہونے والے ملازمین کی تفصیلات طلب کر لی گئی ہیں پشاور ڈویژن میں سابق ادوار میں بھرتی ہونے والے ریلوے ملازمین کی تفصیلات ہیڈ کوارٹر کو ارسال کردی گئی ہیں ریلوے پشاورڈویژن میں پشاور کینٹ ٗ سٹی ٗ کندیاں ٗ نوشہرہ ٗ اٹک سمیت مختلف اسٹیشنوں میں بھرتی ہونے والے مختلف عہدوں کے ملازمین کی تفصیلات تیار کی گئی ہیں۔