99

پولیو وائرس ٗنکاسی آب کے نمونے لیبارٹری ارسال

پشاور۔پشاور کے مزید 33علاقوں سے نکاسی آب کے نمونے حاصل کرکے پولیو وائرس کے تجزیے کیلئے لیبارٹری ارسال کر دیئے ہیں اس سے قبل شاہین مسلم ٹاؤن اورلڑمہ کے مختلف علاقوں کے سیوریج میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی تھی ۔

ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے رواں سال خیبر اور باجوڑ میں پولیو کیسزکا سخت نوٹس لیا ہے اس ضمن میں پشاور میں 14اہلکاروں کو ملازمت سے برطرف بھی کیا جا چکا ہے گزشتہ روز پشاور کی حساس یونین کونسلوں کے مزید 33علاقوں سے نکاسی کے نمونے حاصل کئے گئے ہیں محکمہ صحت کے ذرائع نے بتایا ہے کہ سیوریج کے نمونے لیبارٹری کو ارسال کردیئے گئے ہیں۔