100

شاہ محمود قریشی افغان کانفرنس میں شرکت نہیں کرینگے

اسلام آباد۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی آج (منگل)کو جنیوا میں ہونے والی افغان کانفرنس میں شرکت نہیں کرینگے بلکہ وہ کل بدھ کو کرتار پورراہداری کے سنگ بنیاد کی تقریب میں شرکت کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی آج (منگل)کو جنیوا میں اقوام متحدہ کی میزبانی میں ہونے والی افغان کانفرنس میں شرکت نہیں کرینگے کانفرنس میں پاکستان ،امریکا،چین اور یورپی ممالک شامل ہونگے جس کا مقصد امریکا اور طالبان میں مزاکراتی عمل کو تیز کرنا ہے۔

افغان کانفرنس میں شاہ محمود کی جگہ تہمینہ جنجوعہ یا ڈاکٹر فیصل شرکت کریں گے کیونکہ شاہ محمودکل بدھ کو کرتار پورراہداری کے سنگ بنیاد کی تقریب میں شرکت کریں گے۔