67

ریلوے کی زمین پر تجاوزات برداشت نہیں ‘ شیخ رشید

راولپنڈی۔وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ریلوے کی 66ہزار ایکڑ زمین پر دس ہزار گھر ہیں‘ کراچی میں ریلوے کی زمین پر تجاوزات کے خلاف کارروائی کیلئے تیار ہیں۔

ہم نہیں چاہتے لوگ چھت سے محروم ہوں کوشش ہوگی متاثرین کو متبادل جگہ فراہم کی جاسکے‘ عمران خان میری جان اور بھائی ہیں۔ پیر کو وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے گورنمنٹ ڈگری کالج میں طالبات کی حلف برداری کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نالہ لئی کو ڈبل ٹریک بنانے لگے ہیں جس سے رش کم ہوجائے گا۔

صدر اسٹیشن روڈ پر کنٹونمنٹ کالج کے لئے پانچ کروڑ اسی لاکھ روپے منظوری دی جاچکی ہے۔ ظالم لوگ ہیں کچھ کرتے ہیں نہ کسی کو کرنے دیتے ہیں۔ ریل میں نعرہ دیا کہ آرام حرام ہے کسی بدمعاش کو یہاں جگہ نہیں دوں گا۔ کالج میں ایڈمشن کو چار گنا بڑھایا جائے ہم آپ کے وارث ہیں۔ عمران خان میری جان اور بھائی ہیں سو روز میں دس ٹرینیں چلائی گئی ہیں۔

راچی میں تجاوزات کے خلاف کارروائی کیلئے تیار ہیں۔ ہم نہیں چاہتے لوگ چھت سے محروم ہوں کوشش ہوگی متاثرین کو متبادل جگہ فراہم کی جاسکے۔ ٹریک کے ارد گرد تمام سکولز کو بھی بند کریں گے۔ دنیا میں علم صرف کتابوں میں نہیں ہوتا راولپنڈی نے نامور لیڈر پیدا کئے۔ کراچی سے راولپنڈی و پشاور تک نیا ڈبل ٹریک لگانے جارہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ریلوے ترقی کرے گی تو معیشت ترقی کرے گی۔ پچیس دسمبر کو مزید دو ٹینیں چلائیں گے۔ کشمیر میں بہت ظلم ہورہ اہے بھارت وہاں قبرستان آباد کررہا ہے۔ کراچی میں ریل ٹریک پر جو لوگ آباد ہیں انہیں معاوضہ دیں گے۔ ستر سال کا ذمہ دار میں نہیں ان لوگوں کے لئے گھر بنائے جائیں گے۔ ریلوے کی 66ہزار ایکڑ زمین پر دس ہزار گھر ہیں۔