98

وزیر اعظم کا دورہ شمالی وزیرستان‘ بڑے پیکج کا اعلان متوقع

اسلام آباد۔ وزیر اعظم عمران خان آج ( پیر کو ) شمالی وزیرستان کا پہلا دورہ کریں گے ۔ تفصیلات کے مطابق عمران خان آج ( پیر کو ) بطور وزیر اعظم شمالی وزیرستان کی تحصیل میرانشاہ کا پہلا دورہ کریں گے ۔

جہاں پر وہ شمالی و جنوبی وزیرستان کے مشیران سے ملاقاتیں کریں گے اور ان کے مسائل سنیں گے ۔ وزیر اعظم عمران خان قبائلی اضلاع کے لئے بڑے پیکج کا بھی اعلان کریں گے ۔