112

میٹرو بس کے کرائے میں دس روپے اضافے کی تجویز

لاہور۔محکمہ ٹرانسپورٹ نے میٹرو بس کے کرایوں میں اضافہ کی تجاویز تیار کرلی ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق محکمہ ٹرانسپورٹ نے دس کلومیٹرکے بعد کرائے میں دس روپے اضافہ تجویزکیا ہے،پہلے دس کلو میٹر تک کرایہ 20 روپے وصول کیا جائیگا۔

محکمہ ٹرانسپورٹ کا کہنا ہے کہ کرائے میں اضافے سے سبسڈی کی مد میں کمی آئے گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ محکمہ ٹرانسپورٹ کے اجلاس میں سپیڈوبسوں میں بھی بغیرکارڈ سفرکرنے کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے ،سپیڈوبسوں میں اب مسافرکرایہ ادا کرکے سفر کرسکیں گے،ماضی میں بغیر کارڈ سفر کی اجازت نہیں تھی۔