93

خادم حسین رضوی کو حفاظتی تحویل میں لےلیا گیا، فواد چودھری

اسلام آباد : وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے نے تحریک لبیک کے رہنما خادم حسین رضوی کو حفاظتی تحویل میں لےلیا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ کارروائی کی ضرورت 25نومبرکی احتجاجی کال واپس نہ لینےکی وجہ سےدرپیش آئی۔

وزیر اطلاعات کے مطابق خادم حسین رضوی کو حفاظتی تحویل میں لے کر مہمان خانے منتقل کیا گیا ہے۔ اپنے بیان میں فواد چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ تحریک لبیک مذہب کی آڑ لے کر سیاست کررہی ہے اور مسلسل عوام کی جان و مال کیلئے خطرہ بن گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کی جان و مال اور املاک کی حفاظت حکومت کا اولین فرض ہے۔

Ch Fawad Hussain@fawadchaudhry

خادم حسین رضوی کو حفاظتی تحویل میں لے کر مہمان خانے منتقل کیا گیا گیا ہے ، اس کاروائ کی ضرورت تحریک لبیک کے 25 نومبر کی احتجاجی کال واپس نہ لینے کی وجہ سے درپیش آئ۔ عوام کی جان و مال اور املاک کی حفاظت حکومت کا اولین فرض ہے

18.2K

12:33 AM - Nov 24, 2018

Twitter Ads info and privacy

5,611 people are talking about this

Twitter Ads info and privacy

فواد چوہدری نے کہا کہ موجودہ کارروائی کا آسیہ بی بی کے مقدمے سے کوئی تعلق نہیں،صورتحال مکمل کنٹرول میں ہے،عوام پر امن رہیں اور حکام سے مکملُ تعاون کریں۔

Ch Fawad Hussain@fawadchaudhry

تحریک لبیک مسلسل عوام کی جان و مال کیلئے خطرہ بن گئ ہےاور مذہب کی آڑ لے کر سیاست کر رہی ہے۔ موجودہ کاروائ کا آسیہ بی بی کے مقدمے سے کوئ تعلق نہیں ، صورتحال مکمل کنٹرول میں ہے عوام پر امن رہیں اور حکام سے مکملُ تعاون کریں ۔۔۔۔۔

14.7K

12:34 AM - Nov 24, 2018

Twitter Ads info and privacy

4,360 people are talking about this

Twitter Ads info and privacy