120

پی ٹی وی کرپشن کیس ، ڈاکٹر شاہد مسعود گرفتار

اسلام آباد۔اسلام آبادہائیکورٹ کے جج جسٹس محسن اخترکیانی کی عدالت نے معروف اینکر وسرکاری ٹی وی(پی ٹی وی)کے سابق ایم ڈی ڈاکٹرشاہدمسعودکی درخواست ضمانت مستردکردی جس پر انہیں احاطہ عدالت سے گرفتارکرلیاگیا۔

گذشتہ روز پی ٹی وی کرپشن کیس کی سماعت کے دوران سابق ایم ڈی عدالت میں پیش ہوئے جہاں وکلاء4 کے دلائل سننے کے بعد فاضل عدالت نے ڈاکٹرشاہد مسعودکی ضمانت منسوخ کردی جس کے بعد احاطہ عدالت سے انہیں گرفتارکرلیاگیا۔یادرہے کہ ڈاکٹرشاہد مسعودپر 2008میں ایم ڈی پی ٹی وی تعیناتی کے دوران پی سی بی کی تشہیرکیلئے جعلی کمپنی کے نام استعمال کرکے 3کروڑ70لاکھ روپے کا سرکاری خزانے کو نقصان پہنچایا،جس میں انہوں نے ماتحت عدالت سے ضمانت کی استدعاکی جہاں سے درخواست مستردہونے کے بعد اسلام آبادہائیکورٹ سے عبوری ضمانت لے رکھی تھی۔