109

5لاکھ ٹن گندم برآمد کرنے کی منظوری

اسلام آباد۔ اقتصادی رابطہ کمیٹی نے 5 لاکھ ٹن گندم برآمد کرنے کی منظوری دے دی،گندم پنجاب اور سندھ سے برآمد کی جائے گی، صوبائی حکومتیں اپنے اپنے حصے کی برآمد گندم پر سبسڈی دیں گی، اجلاس اسد عمر کی بیرون ملک روانگی کی وجہ سے مقررہ وقت سے پہلے ختم ہوگیا،جلاس میں گنے کی قیمت اور چینی کی پیدواری لاگت طے کرنے اور اسٹیل ملزکے مرحوم ملازمین کے وارثوں کے لیے بقایاجات کا معاملہ بھی مخر کردیا گیا۔

منگل کو وزیر خزانہ اسد عمر کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جو اسد عمر کی بیرون ملک روانگی کی وجہ سے مقررہ وقت سے پہلے ختم ہوگیا۔ اجلاس جلدی ختم ہونے سے غربت مکا فنڈ کے لیے رقم کی فراہمی، ڈھوک حسین اور بٹرسم فیلڈ سے گیس کی فراہمی کے معاملے سمیت کراچی میں ایل این جی ٹرمینل کی تعمیر سے پیدا ہونے والے مسائل پر غور مخر کردیا گیا۔ اجلاس میں گنے کی قیمت اور چینی کی پیدواری لاگت طے کرنے اور اسٹیل ملزکے مرحوم ملازمین کے وارثوں کے لیے بقایاجات کا معاملہ بھی مخر کردیا گیا۔

اس کے علاوہ صنعتی اور گھریلو صارفین کے لیے گیس لوڈ مینیجمنٹ پروگرام کی منظوری بھی مخر کردی گئی۔ای سی سی اجلاس کے بعد جاری اعلامیے کے مطابق اقتصادی رابطہ کمیٹی نے 5 لاکھ ٹن گندم برآمد کرنے کی منظوری دے دی، گندم پنجاب اور سندھ سے برآمد کی جائے گی، صوبائی حکومتیں اپنے اپنے حصے کی برآمد گندم پر سبسڈی دیں گی جب کہ پاسکو کی طرف سے برآمد گندم پر وفاقی حکومت سبسڈی ادا کرے گی۔