95

وزیراعظم عمران خان ملائیشیا کے 2 روزہ سرکاری دورے پر روانہ

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان ملائیشیا کے 2 روزہ سرکاری دورے پر روانہ ہوگئے ہیں۔

وزیراعظم عمران خان ملائیشیا کے 2 روزہ سرکاری دورے پر روانہ ہوگئے ہیں، ملائیشیا کے دورے کے دوران وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر خزانہ اسد عمر، وزیراطلاعات فواد چوہدری اور مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔

وزیراعظم عمران خان اپنے دورے کے دوران ملائیشین ہم منصب مہاتیر محمد سمیت دیگر اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کریں گے، اس کے علاوہ  دورے کے دوران دونوں ممالک کے درمیان وفود کی سطح پرمذاکرات بھی ہوں گے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر متحدہ عرب امارت بھی گئے تھے جہاں پاکستان اور یو اے ای کے درمیان دفاع، توانائی اور زراعت کے شعبے میں تعاون پر اتفاق کیا گیا۔