335

خیبر پختونخوا میں ایک ارب پھلدار درخت لگانے کا فیصلہ

پشاور۔خیبرپختونخوا حکومت نے صوبہ میں دو کے بجائے ایک ارب درخت لگانے کافیصلہ کیاہے اس بار قبائلی اضلاع میں بھی درخت لگائے جائیں گے پہلی بار پھلدارپودے بھی مہم کاحصہ بنائے جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق عمران خان کی طرف سے پورے ملک میں دس ارب درخت لگانے کااعلان کیاتھا جس کے مطابق خیبرپختونخوامیں بھی دوارب درخت لگنے تھے تاہم اب صوبائی حکومت نے دو کے بجائے ایک ارب درخت لگانے کافیصلہ کیاہے صوبائی حکومت کے ذرائع کے مطابق صوبہ میں گذشتہ دور حکومت میں چونکہ پہلے ہی ایک ارب درخت لگائے جاچکے ہیں اورصوبہ میں درکار رقبہ کی بھی کمی ہے۔

اس لیے خیبرپختونخوامیں ایک ارب درخت لگائے جائیں گے تاہم اس بار قبائلی اضلاع بھی مہم کاحصہ ہونگے اور ان علاقوں میں بھی کروڑوں پودے لگانے کے لیے حکمت عملی تیار کرلی گئی ہے اسی طرح اب بارڈیڑھ لاکھ ہیکٹر رقبہ پر پھلدار پودے بھی لگائے جائیں گے ا س مقصد کے لیے کسانوں کو بھی مفت پودے فراہم کیے جائیں گے نئی مہم کے لیے صوبائی حکومت چھ ہزار نرسریاں بنائے گی جس کے لیے ڈیلی ویجز پر لوگوں کو بھرتی کیاجائے گا