51

معیشت کی بہتری کیلئے حکومت سے تعاون کرینگے ، خورشید شاہ

اسلام آباد۔ پیپلز پارٹی کے ممبر قومی اسمبلی سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ معیشت کے حوالے سے حکومت کے ساتھ تعاون کریں گے ۔ ملکی معیشت پر سمجھوتہ نہیں ہو سکتا ہے ۔ کورم ہماری وجہ سے پورا ہوا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار پیپلز پارٹی کے پارلیمانی رہنما سید خورشید شاہ نے قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ خورشید شاہ نے کہا کہ قومی اسمبلی میں کورم کی نشاندہی پر تکلیف ہوتی ہے ۔ کورم پورا کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے ۔

وزیر انسانی حقوق شیری مزاری جب اپوزیشن میں تھیں تو کہتی تھیں کہ کورم مکمل کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے ۔ ملک معاشی مسائل میں پھنسا ہوا ہے اور اس پر بحث ہونی ہے مگر حکومت کورم مکمل کرنے میں ناکام ہے ۔ ہم ملک کی ترقی چاہتے ہیں ۔ہم چاہتے ہیں کہ یہ ملک ترقی کرے قرض اور بھیک کی لعنت سے بچنے کے لیے بحث ہونی ہے اور کورم کے نا مکمل ہونے پر افسوس ہوا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ملک کی معیشت پر سمجھوتہ نہیں ہونا چاہیے ۔ اس وجہ سے ہم نے کورم مکمل کیا ۔ حکومتی ارکان قومی اسمبلی کے اجلاس کے شروع میں آئیں اور کورم مکمل کرنے کے بعد چلیں جائیں ہم کورم مکمل کریں گے اپوزیشن کی نشاندہی کر کے پوائنٹ سکورنگ نہیں کرنا چاہتی ہے 70 سال میں سے 40 سال تک ملک میں آمریت رہی ہے ہم کبھی بھی حکومت کو ڈسٹرب نہیں کرینگے۔