67

اپوزیشن کو نیب کے شکنجے میں پھنسایا جا رہا ہے ، مولانا فضل الرحمان

لاہور۔جمعیت علمائے اسلام( ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ اپوزیشن کو نیب کے ذریعے شکنجے میں پھنسایا جا رہا ہے ، نیب جنرل مشرف کے دور کا بنایا قانون ہے ، نیب کو سیاسی انتقام کیلئے بنایا گیا ہے ، زیر زمین حرکتیں سامنے آرہی ہیں ، نوازشریف اورآصف زرداری گرم سردزمانے دیکھ چکے ہیں۔ہفتہ کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ نوازشریف اورآصف زرداری گرم سردزمانے دیکھ چکے ہیں۔

آصف زرداری سے اسلام آبادمیں ملاقات ہو چکی ہے، کوشش کررہاہوں میاں نواز شریف صاحب سے ملاقات ہوجائے، انشاء اللہ تعالی کل تک نوازشریف صاحب سے ملاقات ہوجائیگی۔انہوں نے کہا کہ اسرائیلی طیارے کی پاکستان آمد پرتشویش ہے حکومت وضاحت نہیں کر رہی ، نیب کو سیاسی انتقام کیلئے بنایا گیا ہے ، ہمیں نیب پر کسی قیمت پر اعتماد نہیں۔

عجلت میں کوئی کام نہیں کر رہے ، ہم نے مل کر قوم کی آواز بننا ہے ، حکومت سے اختلاف کرنے والوں کے خلاف مقدمات بنائے جا رہے ہیں ۔ مولا نا فضل الرحمان نے کہا کہ نیب جنرل مشرف کے دور کا بنایا قانون ہے ، بہت سے ایسے لوگ بھی ہیں جوحکومت میں چلے گئے ہیں ،ان سے متفق ہونیوالے حکومت میں ہیں،اختلاف کرنیوالوں کیخلاف مقدمات بنائے جارہے۔انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں جمعیت کی ممبر شپ جاری ہے ،ہماری مجلس شوریٰ کا اجلاس ان شاء اللہ کل تک چلے گا ۔