90

شہباز شریف کے داماد کی جائیداد ضبط کرنیکا حکم

لاہور۔ احتساب عدالت کے روبرو سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے داماد علی عمران یوسف کی جائیداد ضبط کرنے کے کیس میں نیب کی طرف سے ملزم کی جائیداد کی تفصیلات جمع نہ کروائی جا سکیں ۔ عدالت نے آئندہ تاریخ سماعت پر رپورٹ جمع کروانے کا حکم دیتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی ۔ عدالت نے علی عمران کی جائیداد قرق کرنے کا حکم دیتے ہوئے جائیداد کی تفصیلی رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا تھا ۔

عدالت مجرم کے نام پر منتقل ہونے والے پراپرٹی ضبط کرنے کا حکم دیا تھا۔ نیب پراسیکیوٹرنے عدالت کو بتایا کہ علی سنٹر ،علی ٹاؤن میں کڑوڑوں روپے مالیت کے دفاتر اور اپارٹمنٹ ہیں۔ علی اینڈ فاطمہ ڈویلپر کے نام پر گلبرگ میں اربوں روپے مالیت کا پلازہ ہے۔ غوث الاعظم ڈویلپرز کے نام پر بھی کروڑوں روپے کی جائیداد علی عمران کے نام ہے۔

گلبرگ 3 میں 99/100 A بلاک میں کڑوڑوں روپے مالیت کا پلاٹ ہے۔ مدینہ فیڈز مل اور علی پروسیڈ فوڈز پرائیویٹ لمیٹڈ بھی علی عمران یوسف کی ملکیت میں ہے، عمران علی یوسف پر پنجاب پاور ڈویلپمنٹ کمپنی کے سی ایف او نوید اکرام سے 13کڑور رشوت لینے کا الزام ہے۔ تحقیقات کیلئے نیب میں طلب کیا گیا عمران علی یوسف طلب کئے جانے کے باجود پیش نہیں ہوئے۔ شہباز شریف کے داماد عمران علی یوسف کے وارنِٹ گرفتاری جاری ہوئے تاہم ملزم بیرون ملک فرار ہو چکا ہے۔