110

سپہ سالار کا لائن آف کنٹرول پر اگلے مورچوں دورہ

 راولپنڈی: پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ پاک فوج خطے میں امن واستحکا م کے لئے موثر کردار اداکررہی ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے لائن آف کنٹرول کا دورہ کیا اور ایل او سی کے اگلے مورچوں پرتعینات جوانوں سے ملاقات کی۔

View image on Twitter

View image on Twitter

Maj Gen Asif Ghafoor@OfficialDGISPR

COAS visited troops on LOC. “Pak Army is fully invested in peace & stability of the region. We are ready & resolute in defending the motherland against any misadventure. Kashmir remains the core unresolved agenda & we standby the Kashmiris in their just historical stance”, COAS.

6:47 PM - Oct 25, 2018

Twitter Ads info and privacy

اس موقع پر جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ پاک فوج خطے کے امن و استحکام پر یقین رکھتے ہوئے موثر کردار ادا کررہی ہے،  پاک فوج خطےمیں امن و استحکام کی ضامن ہے،  ہم مادروطن کے دفاع کے لئے ہر وقت تیار ہیں اور کسی بھی جارحیت کا بھرپورجواب دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

آرمی چیف نے کہا کہ کشمیر ایک حل طلب مسئلہ ہے، ہم کشمیری عوام کے تاریخی مؤقف پر ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔