44

غیر ملکی سرمایہ کاروں کیلئے رکاوٹیں دور کر دی ہیں،عمران خان

اسلام آباد۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ جتنی زیادہ سرمایہ کاری آئے گی غربت میں کمی ہو گی، غیر ملکی سرمایہ کاروں کیلئے تمام رکاوٹیں دور کر دی ہیں، مشترکہ منصوبے سے بے روزگاری کا خاتمہ ہو گا،نجی شعبے میں مشترکہ منصوبوں کا خیر مقدم کرتے ہیں، چین سے جدید ٹیکنالوجی پاکستان منتقل کرنا چاہتے ہیں۔وہ جمعرات کو گلاس مینوفیکچرنگ کے حوالے سے تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان میں نوجوانوں کو نوکریوں کی ضرورت ہے، جس طرح انویسٹمنٹ ہو گی نوکریاں آتی رہیں گی، ہم انوسٹمنٹ کے راستے میں رکاوٹوں کو دور کریں گے، جتنا بزنس آسان ہو گا اتنی نوکریاں ہو گی،جتنی زیادہ نوکریاں ہوں گی اتنی سرمایہ کاری ہو گی، ہم آئندہ ماہ چائنہ جا رہے ہیں، ہم چائنہ سے امید رکھتے ہیں کہ یہاں سرمایہ کاری ہو گی۔

اس طرح ہمارا ٹریڈ کا رشتہ سی پیک کے ذریعے چائنہ سے بڑھے گا، پاکستان وہ ملک بنے گا لوگ باہر سے یہاں نوکریاں کرنے آئیں گے، ہمارا مقصد بے گھروں کیلئے آسان اقسام پر گھروں پر سرمایہ کاری کریں گے، چین سے جدید ٹیکنالوجی پاکستان منتقل کرنا چاہتے ہیں۔