126

مسلسل 27 گھنٹے تک گھومنے والے لٹو نے نیا ریکارڈ قائم کردیا

کینیڈا: گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ نے باضابطہ طور پر سند دیتے ہوئے کہا ہے کہ ’’لمبو‘‘ نامی لٹو دنیا میں سب سے طویل وقت تک گھومنے والا برقی لٹو ہے۔ اس لٹو نے مسلسل 27 گھنٹے، 9 منٹ اور 24 سیکنڈ تک گھوم کر ایک نیا عالمی ریکارڈ بنایا ہے۔

اوپر سے عام دکھائی دینے والے لٹو میں جدید ترین میکانیکی نظام نصب ہے جو اسے گھنٹوں بلاتعطل گھمائے رکھتا ہے۔ اس کے اندر کئی مشینی پرزے لمبو کے گردشی جادو کو ممکن بناتے ہیں۔ اس میں فلائی وہیل موٹر نصب ہے جس میں جدید ترین موشن سینسرز لگائے گئے ہیں۔ چارج ہونے والی ایک چھوٹی بیٹری مسلسل لمبو کو متوازن رکھتی ہے تاکہ وہ ہموار انداز میں گھومتا رہا۔ اسی بنا پر یہ لٹو بہت دیر سے رکتا ہے اور گھومتا رہتا ہے۔