ینگون۔روہنگیا پناہ گزینوں کا پہلا قافلہ ملک واپس پہنچ گیا، میانمارابھی روہنگیا پناہ گزینوں کی واپسی کیلئے محفوظ نہیں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق میانمار کا کہنا ہے کہ روہنگیا پناہ گزینوں کا پہلا کنبہ بنگلہ دیش سے ملک واپس آیا ہے جس کی آبادکاری کی گئی ہے۔
اقوام متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ میانمار روہنگیا پناہ گزینوں کی واپسی کیلئے محفوظ نہیں۔گزشتہ سال اگست میں شروع ہونے والی بہیمانہ فوجی کارروائی سے بچنے کیلئے میانمار یعنی برما سے تقریبا7 لاکھ روہنگیا مسلمانوں نے راہ فرار اختیار کی تھی۔
139