پشاور: گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے پاکستان میں تعینات سوئٹزرلینڈ کے نئے سفیر اسٹیفن رے نے گورنر ہاؤس پشاور میں ملاقات کی، جس میں دوطرفہ تعاون، سرمایہ کاری اور ترقیاتی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
-
تعاون، معاہدے اور اسٹوڈنٹ ڈپلومیسی: ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، دوطرفہ تعاون کے فروغ، نئے معاہدوں اور اسٹوڈنٹ ڈپلومیسی سمیت دیگر اہم معاملات پر گفتگو کی گئی۔
-
سرمایہ کاری، امن اور ترقی: خیبرپختونخوا میں سرمایہ کاری کے مواقع، دہشت گردی کے خاتمے کے لیے اقدامات اور صوبے بالخصوص نامزد اضلاع کی ترقیاتی ترجیحات بھی زیرِ بحث آئیں۔









