5

سوات اور گردونواح میں زلزلے جھٹکے، شدت 4۔4 ریکارڈ

سوات اور گردونواح میں زلزلے جھٹکے محسوس کئے گئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹرسکیل پر زلزلے کی شدت 4.4 ریکارڈ کی گئی، زلزلے کی زیر زمین گہرائی 90 کلومیٹر تھی۔ زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ تھا۔

زلزلے کے فوراً بعد مقامی انتظامیہ اور امدادی ٹیمیں متحرک ہو گئی ہیں، تاہم ابتدائی اطلاعات کے مطابق کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔