4

جرمن پولیس کا انوکھا اقدام: 16 سالہ لڑکی کو نامناسب انداز میں چھونے اور جنسی اشارے کرنے پر ’روبوٹ‘ تحویل میں لے لیا گیا

جرمن پولیس کی جانب سے ایک انتہائی عجیب و غریب اور انوکھا واقعہ سامنے آیا ہے، جہاں ایک روبوٹ کو 16 سالہ لڑکی کو نامناسب انداز میں چھونے اور اس کی طرف جنسی اشارے کرنے کے الزام میں تحویل میں لے لیا گیا ہے۔ تفتیش کاروں کے مطابق اب اس بات کا پتہ لگایا جا رہا ہے کہ آیا روبوٹ نے یہ حرکت خود مختار طریقے سے (آرٹیفیشل انٹیلی جنس یا خود ساختہ فیصلے کے تحت) کی، یا پھر اسے ریموٹ یا کسی اور ذریعے سے کنٹرول کرنے والوں نے جان بوجھ کر ایسا کرنے پر مجبور کیا تھا۔

پولیس کے مطابق اس کارروائی کے دوران ایک گاڑی سے مذکورہ روبوٹ کے ساتھ ساتھ دو موبائل فون بھی برآمد کیے گئے ہیں، اور واقعے کی تکنیکی و قانونی بنیادوں پر مزید گہرائی سے تحقیق جاری ہے تاکہ اس کے ذمہ داروں کا تعین کیا جا سکے۔