2

حروف پر مشتمل دنیا کے مشہور شہر کا اصل نام، کم ہی لوگ جانتے ہیں

بینکاک: کیا آپ جانتے ہیں کہ دنیا کے ایک مشہور شہر کا سرکاری نام اتنا طویل ہے کہ بیشتر مقامی شہری بھی اسے مکمل طور پر یاد نہیں رکھ پاتے؟

یہ شہر کوئی اور نہیں بلکہ تھائی لینڈ کا دارالحکومت بینکاک ہے، جس کا اصل سرکاری نام 168 حروف پر مشتمل ہے اور اسے دنیا کے کسی بھی مقام کے طویل ترین سرکاری نام کے طور پر جانا جاتا ہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ دنیا بھر میں جس شہر کو بینکاک (Bangkok) کہا جاتا ہے، مقامی لوگ اسے عموماً کرونگ تھیپ مہا ناکھون (Krung Thep Maha Nakhon) یا مختصراً کرونگ تھیپ (Krung Thep) کہتے ہیں، کیونکہ مکمل سرکاری نام یاد رکھنا انتہائی مشکل ہے۔

تھائی لینڈ کے دارالحکومت کا یہ طویل نام سنسکرت اور پالی زبانوں کے الفاظ پر مشتمل ہے، جبکہ اس کے مختصر نام کا مفہوم "فرشتوں کا عظیم شہر" بتایا جاتا ہے۔

ماہرین کے مطابق اتنے طویل نام کی اصل وجہ واضح نہیں، تاہم یہ نام تاریخیبینکاک" نام کے بارے میں مشہور روایت یہ ہے کہ یہ اس علاقے کے قدیم نام سے اخذ کیا گیا، جب یہ مقام ایک چھوٹے سے گاؤں کے طور پر جانا جاتا تھا۔ بعض روایات کے مطابق "بینک" سے مراد دریا کے کنارے واقع بستی جبکہ "ماکاک" جنگلی آلو بخارے کو کہا، مذہبی اور شاہی روایات کی عکاسی کرتا ہے۔

دوسری جانب "بینکاک" نام کے بارے میں مشہور روایت یہ ہے کہ یہ اس علاقے کے قدیم نام سے اخذ کیا گیا، جب یہ مقام ایک چھوٹے سے گاؤں کے طور پر جانا جاتا تھا۔ بعض روایات کے مطابق "بینک" سے مراد دریا کے کنارے واقع بستی جبکہ "ماکاک" جنگلی آلو بخارے کو کہا جاتا تھا، جس سے وقت کے ساتھ "بینکاک" نام وجود میں آیا۔

واضح رہے کہ 2022 میں تھائی حکومت نے اعلان کیا تھا کہ دارالحکومت کے لیے "Krung Thep Maha Nakhon" اور "Bangkok" دونوں ناموں کا استعمال قابل قبول ہوگا، تاہم عالمی سطح پر آج بھی "بینکاک" ہی سب سے زیادہ معروف نام ہے۔