112

خلائی تحقیق میں نئے باب کا اضافہ: ہزاروں نئے سیارچے دریافت

واشنگٹن/چلی: گزشتہ برس آپریشن میں آنے والی ویرا سی روبن آبزرویٹری نے حال ہی میں اپنی تازہ ترین اپڈیٹ میں ہزاروں نئے سیارچے دریافت کر لیے ہیں، جسے سائنس دان اب تک کی سب سے بڑی دریافت قرار دے رہے ہیں۔

آبزرویٹری نے 80,000 سے زائد پہلے سے معلوم سیارچوں کو بھی دوبارہ ریکارڈ کیا ہے، جن میں کچھ ایسے سیارچے بھی شامل ہیں جو ماضی میں مشاہدے میں آئے تھے لیکن بعد میں ان کے مدار کی وضاحت نہ ہونے کے باعث گم ہو گئے تھے۔

ویرا سی روبن آبزرویٹری کے ماہرین نے کہا ہے کہ اس اہم ڈیٹا کا ابھی تک مکمل تجزیہ نہیں کیا گیا، اور یہ ایک سال سے کم عرصے میں کی گئی غیر معمولی دریافتیں ہیں۔ مکمل ڈیٹا روبن آربٹ ویور اور روبن ایسٹیرائڈ ڈسکوریز ڈیش بورڈ پر دستیاب ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ دریافتیں کائنات کے مزید راز دریافت کرنے میں مددگار ثابت ہوں گی اور آئندہ خلائی تحقیق میں رفتار مزید بڑھنے کا امکان ہے، جو سائنس اور خلا کی دنیا میں نئے امکانات کی طرف اشارہ کرتا ہے۔