137

ٹائی ٹینک سے پانچ گنا بڑا بحری جہاز، دیو ہیکل جہاز اولین سفر کیلے تیار

دنیا کا سب سے بڑا اور جدید ترین کروز بحری جہاز Hero of the Seas اگست 2027 میں اپنے اولین سفر کا آغاز کرے گا۔

امریکی ریاست Florida کے شہر Miami سے روانہ ہونے والا یہ دیوقامت جہاز سیاحت کی دنیا میں ایک نئی تاریخ رقم کرے گا۔

یہ جدید بحری جہاز معروف کمپنی Royal Caribbean کی جانب سے تیار کیا گیا ہے، جو اپنے پہلے سفر میں ہزاروں مسافروں کو لے کر سمندر کی سیر کروائے گا۔

جہاز کی خاص بات اس کا ریکارڈ بریکنگ واٹر پارک، 9 سوئمنگ پولز، اور 28 مختلف کھانے کے مقامات ہیں۔ اس کے علاوہ متعدد منزلوں پر مشتمل فیملی ٹری ہاؤس اور ایک منفرد kinetic آرٹ مجسمہ بھی اس کا حصہ ہوں گے۔

کمپنی کے مطابق یہ جہاز فیملی تعطیلات کے لیے ایک انقلابی قدم ثابت ہوگا، جبکہ اس کی بکنگ کا آغاز 2 اپریل 2026 سے ہو چکا
ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق اس جہاز کا وزن 2 لاکھ 50 ہزار 800 ٹن ہوگا، جو کہ تاریخی جہاز RMS Titanic سے تقریباً 5 گنا زیادہ ہے، جس کا وزن صرف 46,328 ٹن تھا۔

365 میٹر لمبے اور 65 میٹر چوڑے اس جہاز میں 20 ڈیکس ہوں گی، جبکہ ایک وقت میں 7,600 مسافروں اور 2,350 عملے کے افراد کو لے جانے کی صلاحیت ہوگی۔

یہ جہاز آئیکون کلاس کا حصہ ہے، جس میں کمپنی کے دیگر بڑے جہاز جیسے Icon of the Seas بھی شامل ہیں، جو جنوری 2024 سے دنیا کا سب سے بڑا کروز شپ ہونے کا اعزاز رکھتا ہے۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ اس جہاز کا واٹر پارک سمندر کی سطح سے 154 فٹ بلندی پر ہوگا، جبکہ اس کا فیملی ٹری ہاؤس تین ڈیکس پر مشتمل ہوگا جس میں بیک وقت 12 افراد قیام کر سکیں گے اور اس میں ایک روف ٹاپ ٹیرس بھی شامل ہوگا۔