53

چین میں پانڈا نے سیاح کا موبائل واپس کرنے سے انکار کر دیا

ویسے تو اسمارٹ فون کی لت انسانوں میں عام ہوتی جا رہی ہے، مگر کیا آپ نے کبھی کسی پانڈا کو موبائل فون کا “عادی” ہوتے دیکھا ہے؟ چین میں ایسا ہی دلچسپ اور حیران کن واقعہ پیش آیا۔

 

چین کے صوبے سیچوان میں قائم ایک پانڈا بیس میں 22 فروری کو ایک فرد سے حادثاتی طور پر موبائل فون ایک بڑے پانڈا کے سامنے گر گیا۔

3 سالہ پانڈا کا دلچسپ ردعمل

تین سالہ پانڈا نے فوراً فون اٹھا لیا، جیسے کوئی نیا کھلونا ہاتھ لگ گیا ہو۔
پانڈا نے نہ صرف موبائل فون کے ساتھ کھیلنا شروع کر دیا بلکہ اسے اس انداز میں پکڑا جیسے سیلفی لینے والا ہو۔

واقعے کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں اور صارفین نے اسے “ٹیکنالوجی پسند پانڈا” کا لقب دے دیا۔

گاجر بھی کام نہ آئی

پانڈا بیس کے عملے نے گاجر دکھا کر موبائل فون واپس لینے کی کوشش کی، مگر پانڈا نے اضافی کھانا تو لے لیا لیکن فون واپس کرنے سے صاف انکار کر دیا۔

کئی گھنٹوں بعد جب پانڈا کی دلچسپی ختم ہوئی تو عملے نے فون بحفاظت واپس حاصل کر لیا۔

عملے کے مطابق ایسا لگ رہا تھا جیسے پانڈا کو بھی انسانوں کی طرح اسمارٹ فون کی لت لگ گئی ہو۔