چینی کیلنڈر کے مطابق، 2026 کا پہلا مہینہ 4 فروری سے 4 مارچ تک میٹل ٹائیگر یا گینگ ین کے تحت آتا ہے۔ اس سال کا مرکزی جانور فائر ہارس ہے، جو آزادی، خودمختاری، پرجوش خواہش اور قیادت کی علامت ہے۔ گھوڑا نہ صرف تیز رفتار بلکہ مقصدی بھی ہے، جو حرکت میں معنی تلاش کرتا ہے۔فائر ہارس کا سال غیر متوقع تبدیلیوں، تیز رفتاری اور مواقع سے بھرپور ہوگا۔ کاروبار اور پیشہ ورانہ ترقی کے لیے یہ وقت موزوں ہے، لیکن اندرونی ترقی اور فوری مسائل کے حل کی ضرورت بھی ہوگی۔ نئی ٹیکنالوجی اور جدت کاروباری کامیابی میں اہم کردار ادا کریں گی۔
ڈبل ٹائیگر کی اتار چڑھاؤ والی توانائی کو گھوڑا قابو میں رکھتا ہے۔ ٹائیگر مہینے میں پیدا ہونے والے لوگ بہادر، جرات مند، پرجوش اور خودمختار ہوتے ہیں۔ یہ افراد وکالت، صحافت، سماجی کام یا سیاسی مشاورت کے شعبوں میں کامیاب ہو سکتے ہیں۔
مہینے کے لیے نجومی رہنمائی
چوہا (Rat)
منصوبوں اور معاہدوں میں کامیابی، تعلقات مضبوط، نیٹ ورکنگ کے مواقع ملیں گے
آکس (Ox):
حقیقت پسندانہ رفتار سے کام کریں، مالی خطرات سے گریز کریں۔
ٹائیگر (Tiger)
صحت کو ترجیح دیں، تھکن اور دماغی دھند سے بچیں۔
ریبٹ (Rabbit)
خیرخواہ افراد کی توجہ حاصل، مالی استحکام، نئے مواقع ہوں گے۔
ڈریگن (Dragon)
محتاط رہیں، ذاتی حفاظت اور مالی امور میں ہوشیاری دکھائیں۔
سانپ (Snake)
دستاویزات کو سمجھ کر دستخط کریں، راز داری سے فائدہ۔
گھوڑا (Horse)
متنازعہ صورتحال سے بچیں، دفتر میں پرسکون رہیں۔
بکری (Goat/Sheep)
عارضی مشکلات آئیں گی، دھیرے دھیرے آغاز کریں۔
بندر (Monkey)
چھپ کر کام کریں، منصوبوں میں خطرات کم کریں۔
مرغ (Rooster)
محنت رنگ لائے گی، موقع سے فائدہ اٹھائیں۔
کتا (Dog)
خوش قسمتی اور اعتماد، صحت مند طرز زندگی اختیار کریں۔
سور (Pig)
سال کا آغاز مثبت، توانائی اور مواقع سے بھرپور ہوا ہے۔
دوہزارچھبیس کے فائر ہارس سال میں مواقع، توانائی اور ترقی کے امکانات زیادہ ہیں۔ متحرک اور پرجوش رویہ، حکمت عملی کے ساتھ، خوش قسمتی اور کامیابی کو یقینی بنا سکتا ہے۔ تاہم احتیاط، صحت اور ذاتی تحفظ پر توجہ دینا ضروری ہے۔









