124

چین کے کانسرٹ میں روبوٹس کی شاندار پرفارمنس: صارفین حیرت زدہ

چین میں حال ہی میں ایک کانسرٹ کے دوران انسان نما روبوٹس کی ڈانس پرفارمنس نے حاضرین اور سوشل میڈیا صارفین کو دنگ کر دیا۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ چھ روبوٹس موسیقی کے سُروں پر جھومتے اور گانے کے ساتھ پرفارم کر رہے ہیں، جبکہ انسانی گلوکار بھی ان کے ساتھ ڈانس کرتے نظر آئے۔

دنیا بھر میں روبوٹس بنانے کی ٹیکنالوجی پر کام جاری ہے، اور چین ان ممالک میں شامل ہے جو مختلف شعبوں میں روبوٹس کے استعمال کو فروغ دے رہے ہیں۔

سوشل میڈیا پر یہ ویڈیو وائرل ہو چکی ہے، اور صارفین نے اس پرفارمنس پر حیرانی اور تعریف کا اظہار کیا ہے۔ ماہرین کے مطابق، مستقبل میں ایسے روبوٹس نہ صرف تفریح بلکہ تعلیم، خدمات اور صنعتی شعبوں میں بھی اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔