111

نیوزی لینڈ میں رپورٹر کے چہرے سے پرندا ٹکرا گیا، ویڈیو وائرل

نیوزی لینڈ میں فیلڈ رپورٹنگ کے دوران رپورٹر جیسیکا ٹائسن کے ساتھ دلچسپ مگر تکلیف دہ واقعہ پیش آیا، جب ایک سمندری پرندہ اچانک ان کے چہرے سے جا ٹکرایا۔

آکلینڈ کے بریٹو مارٹ اسکوائر کے قریب جیسیکا رپورٹنگ کر رہی تھیں کہ اچانک سیگل نیچے کی جانب جھپٹا اور رپورٹر کے چہرے سے جا لگا، جس کے نتیجے میں ان کی آنکھ کے قریب چوٹ لگ گئی اور خون بہنے لگا۔

یہ لمحہ کیمرے میں محفوظ ہوگیا اور سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا۔ جیسیکا نے خود ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ کبھی کبھار کام کے دوران قدرت سرپرائز دینے کے موڈ میں ہوتی ہے۔

رپورٹر نے مزاحیہ انداز اپناتے ہوئے کہا کہ شاید سیگل کو اب نئی عینک کی ضرورت ہے۔ ویڈیو کے بعد صارفین نے جیسیکا کی خیریت دریافت کی اور ان کی حاضر جوابی کو سراہا۔