امریکا کے شہر نیویارک میں ایک منفرد فن پارے کی بولی میں 18 قیراط سونے سے تیار کردہ کموڈ ایک کروڑ 20 لاکھ ڈالر سے زائد میں فروخت ہو گیا۔
یہ سنہرا کموڈ اطالوی وژیول آرٹسٹ ماریزیو کیٹیلان کی تخلیق ہے، جو ان کی تین مشہور سنہری تخلیقات میں شامل ہے۔ بولی میں اسے امریکا کے ایک معروف برانڈ نے خریدا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ 223 پاؤنڈ وزنی ٹوائلٹ 2016 میں بنایا گیا تھا اور رواں ماہ بریور بلڈنگ، نیویارک میں نمائش کے لیے رکھا گیا، جہاں نیلامی سے قبل عوام کو اسے ذاتی طور پر دیکھنے کا موقع ملا۔
یہ واقعہ فن و سرمایہ کاری کے میل جول کا منفرد مظاہرہ سمجھا جا رہا ہے، جہاں فن پاروں کی قدر اور مارکیٹ میں سرمایہ کاری کا رجحان بڑھ رہا ہے۔









