ایران نے اسرائیل کے حملے میں مزید دو فوجی کمانڈروں کی شہادت کی تصدیق کردی۔
ایرانی میڈیا کی رپورٹس کےمطابق اسرائیل کے حملوں میں ملٹری آپریشنز کے ڈپٹی چیف جنرل مہدی ربانی کے علاوہ جنرل سٹاف کے ہیڈ آف انٹیلی جنس جنرل غلام رضا محرابی بھی شہید ہوئے ہیں۔
یاد رہےکہ اسرائیل کے ایران پر حملے کے نتیجےمیں ایرانی مسلح افواج کے سربراہ میجر جنرل محمد باقری اور ایرانی پاسداران انقلاب کے سربراہ میجرجنرل حسین سلامی اور 6 جوہری سائنسدان بھی شہید ہوچکے ہیں۔
اسرائیل نےحملوں میں ایرانی جوہری اور عسکری مراکز کو نشانہ بنانےکا دعویٰ کیا ہےجبکہ ایرانی میڈیا کے مطابق حملوں میں خواتین اور بچوں سمیت 5 شہری شہید اور 50 زخمی ہوئے ہیں۔