229

اسرائیل نے ایران کے جوہری اور فوجی مراکز پر حملہ کیا، مشرق وسطیٰ میں کشیدگی عروج پر

ایران پر اسرائیل کی جانب سےایک بار پھر   بڑا حملہ کر دیا گیا ۔

  تفصیلات کے مطابق اسرائیل نے ایران پر ایک اور بڑا حملہ کر دیا ، تبریز ایئرپورٹ کے قریب دھماکوں کی آوازیں سنی گئی  ہیں ،ایئرپورٹ کے قریب دھماکوں کے بعد دھوئیں کے کالے بادل فضا میں بلند ہوگئے،  ایران کے شہر تبریز اور نطنز یورینیم افزودگی کی تنصیب پر   بھی حملے کئے گئے ہیں ۔

ایرانی میڈیا کے مطابق اسرائیل نے تبریز کے ملٹری ائیر پورٹ کو نشانہ بنایا ، اس کے علاوہ نطنز یورینیم افزودگی کی تنصیب پر بھی دوبارہ میزائلوں سے حملہ کیا۔

   اسرائیل کو جواب دینے کے حوالے سے ایرانی صدر کچھ دیر بعد خطاب کریں گے۔


دوسری جانب ایرانی شہریوں نے مشہد اور قم سمیت مختلف شہروں میں اسرائیلی جارحیت کیخلاف مظاہرے کئے، جس میں مظاہرین نے ایرانی حکومت سے اسرائیلی حملوں کا بھرپور جواب دینے کا مطالبہ کیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ رات کے اسرائیلی حملے میں ایرانی آرمی چیف، پاسداران انقلاب کے سربراہ اور ایران کے 6 ایٹمی سائنسدانوں کی شہادت کی تصدیق ہوگئی۔

ایران میں اسرائیل کے حملوں کےبعد مسجدوں پر سرخ جھنڈے لہرا دیئے گئے۔ایران میں سرخ پرچم کو  بدلہ لینے کا جھنڈا کہا جاتا ہے۔ انتقام کا جھنڈا بلند کرنا ایرانی ورثے میں ریاست اعلان جنگ  سمجھا جاتا ہے۔