عید قرباں کے موقع پر سنت ابراہیمی کو ادا کرنے کیلئے جانوروں کی خریداری کا سلسلہ جاری ہے جس کی مختلف ویڈیوز بھی وائرل ہو رہی ہیں۔
ہر گلی کوچے میں چھوٹے بڑے جانور نظر آرہے ہیں تو کچھ لوگ ابھی بھی جانور کی خریداری میں مصروف ہیں۔
سوشل میڈیا پر جانوروں کی مختلف ویڈیوز وائرل ہو رہی ہیں، کوئی اپنے جانور کی نمائش کی ویڈیو شیئر کررہا ہے تو کوئی جانور کے بھاگ جانے کی ویڈیو اپ لوڈ کر رہا ہے۔
جانور بھاگنے کی ایسی ہی ایک ویڈیو گھر کے باہر لگے سی سی ٹی وی کیمرے میں محفوظ ہوگئی۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک خوبصورت اور بھاری بھرکم بیل گاڑی میں موجود ہے جسے گھر کے باہر اتارنے کیلئے جیسے ہی گاڑی رکی تو بیل گاڑی کا جنگلا توڑتے ہوئے بھاگ نکلا۔
بیل کے بھاگنے کے بعد شہری بھی بیل کو پکڑنے کیلئے اس کے پیچھے دوڑ پڑے، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہو رہی ہے۔









