23

نازیبا ویڈیوز لیک ہونے کےبعد معروف ٹک ٹاکر امشا رحمان نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بند کردئے

معروف پاکستانی ٹک ٹاک اسٹار امشا رحمان نے اپنی نجی ویڈیوز وائرل ہونے کے بعد اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کو غیر فعال کر دیا ہے۔ انہیں سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے کافی ذہنی اذیت کا سامنا کرنا پڑا ہے، جنہوں نے اُن پر آن لائن توجہ حاصل کرنے کے لیے جان بوجھ کر ویڈیوز کو پبلک کرنے کا الزام لگایا ہے۔

تاہم، امشا بھی اسی طرح ”ڈیٹا بریچ“ کا شکار دکھائی دیتی ہیں جیسا کہ ٹک ٹاکر مناہل ملک کے ساتھ ہوا تھا۔

مناہل ملک کے بعد یہ دوسرا کیس ہے جس میں کسی ٹک ٹاک اسٹار کی اپنے بوائے فرینڈ کے ساتھ نجی ویڈیو لیک ہوئی ہے۔

مناہل کے فالوورز نے بھی ان پر پبلسٹی سٹنٹ کا الزام لگایا تھا۔ جس کے بعد انہوں نے مبینہ طور پر انسٹاگرام چھوڑ دیا تھا۔

مقامی میڈیا کے مطابق، اپنے اکاؤنٹ کو غیر فعال کرنے سے پہلے امشا رحمان نے منفی تبصروں سے نمٹنے کے بارے میں بات کی۔ انہوں نے عوامی ردعمل کو ”شدید“ قرار دیا۔

ان کی نجی ویڈیو کے کئی اسکرین شاٹس سوشل میڈیا پر گردش کر رہے ہیں، اور یہاں تک کہ میمز میں بھی تبدیل ہو گئے ہیں۔

ایک اور اسکرین شاٹ، مبینہ طور پر امشا رحمان کے ٹک ٹا اکاؤنٹ سے انٹرنیٹ پر گردش کر رہا ہے جس میں ان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ’جب تک ویڈیو وائرل ہے میں نے آئی ڈی بند کر دی ہے‘۔

امشا رحمان دراصل پاکستان میں بہت مشہور ہیں، وہ اپنے دلفریب اور دلکش کانٹینٹ کے لیے جانی جاتی ہیں۔ ٹک ٹاک کے علاوہ، ان کی دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر بھی موجودگی ہے۔

ایک مقامی چینلز کو انٹرویو دیتے ہوئے امشا رحمان نے کہا تھا کہ وہ 7 اکتوبر 2002 کو پیدا ہوئیں۔ وہ لاہور میں پیدا ہوئیں اور وہیں پرورش پائی۔