13

ملک میں پولیو کا ایک اور کیس سامنے آگیا

پاکستان میں پولیو کا ایک اور کیس سامنے آگیا جس کے بعد ملک میں پولیو سے متاثر ہونے والے بچوں کی تعداد 47 ہوگئی ہے۔

پولیو کا نیا کیس صوبہ سندھ کے ضلع گھوٹکی میں رپورٹ میں ہوا ہے۔

پاکستان انسداد پولیو پروگرام کے مطابق رواں سال اسلام آباد میں پولیو کا ایک کیس، پنجاب میں ایک، خیبر پختونخوا میں 9، سندھ میں 13 اور بلوچستان میں 23 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔