11

شاہ رخ خان کو دھمکی کی کال پولیس کو موصول

بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان کو بھی دھمکی دے دی گئی۔

گزشتہ کئی دنوں سے سلمان خان کو دھمکی دینے کا سلسلہ جاری تھا لیکن اب شاہ رخ خان کو بھی دھمکی دے دی گئی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق شاہ رخ خان کے لیے ریاست چھتیس گڑھ سے ممبئی کے باندرہ پولیس اسٹیشن میں دھمکی آمیز کال موصول ہوئی ہے۔

میڈیا کی رپورٹس کے مطابق اس حوالے سے پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے۔

پولیس کے مطابق فیضان نامی نوجوان نے مبینہ طور پر 50 لاکھ روپے تاوان کا مطالبہ کیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس ریاست چھتیس گڑھ کے دارالحکومت رائے پور پہنچ گئی ہے جہاں سے کال ملائی گئی تھی۔

واضح رہے کہ شاہ رخ خان کو گزشتہ ماہ بھی جان سے مارنے کی دھمکی دی جا چکی ہے۔